رمضان المبارک سیکیورٹی/ٹریفک اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی(بولونیوز)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ذیرصدارت رمضان المبارک سیکیورٹی/ٹریفک اقدامات پر ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر کے علاوہ سندھ کی تمام پولیس رینج کے ڈی آئی جیز نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ گذشتہ رمضان المبارک کے واقعات کو پیش نظر رکھ کر یوم علیؓ،یوم القدس اور طاق راتوں سمیت محافل شبینہ واعظ وغیرہ کے مواقعوں پر سیکیورٹی کے تمام تر اقدامات کو غیرمعمولی بنایا جائے جبکہ مجموعی امور میں حفاظت خود اختیاری اقدامات پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔یاد رہے کہ تمام ڈی آئی جیزکواحکامات دیئے کہ متعلقہ سپروائزری افسران کو پابند بنایا جائے کہ وہ نماز تراویح کے آغاز تا اختتام کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹس اے آئی جی آپرشنز کو لازمی طورپرنوٹ کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ماکیٹ ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیکر انکی تجاویز اور مشاورت کے تحت نشاندھی کیئے جانیوالے پوائنٹس پر سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ تمام مرکزی ودیگر شاپنگ سینٹرز بچت بازاروں سپر اسٹورز فروٹ/ سبزی منڈی سمیت تمام صنعتی زونز لین دین وکاروباری مراکزپربھی نمایاں پولیس ڈپلائمنٹ کے علاوہ پکٹنگ اسنیپ چیکنگ پیٹرولنگ اورناکہ بندی جیسے اقدامات کو ہرسطح پر غیرمعمولی بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق کرائم انالیسزکے تحت مختلف نوعیت اورباالخصوص اسٹریٹ کرائمزسے متاثرہ علاقوں میں مخصو ص پوائنٹس بناکرافطاری سے قبل اور نماز تروایح کے بعد تک پکٹنگ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر خصوصی فوکس رکھا جائے۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے 350 نئی موٹرسائیکلیں کراچی پولیس کے ڈسپوزل پر دینے کا بھی اعلان کیا۔اجلاس کے دوران انہوں نے حیدرآباد شہیدبینظیرآباد سکھر میرپورخاص اور لاڑکانہ پولیس رینج کے ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ نیشنل ہائی وے سمیت دیگر تمام ہائی ویز پر سفر کو محفوظ بنانیکے لیئے پولیس گشت پکٹنگ اور ناکہ بندی کے تحت کڑی نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو مذید ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے۔