رشوت مانگتا ہے، پولیس اہلکارنے پیٹی بھائی کیخلاف درخواست دیدی

کراچی(بولونیوز) کالی وردی والوں کی کرپشن سے پولیس والا تنگ آ گیا۔ رشوت طلب کرنے پر اہلکار نے پیٹی بھائی کےخلاف کراچی کی مقامی عدالت میں درخواست دے دی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پولیس کانسٹیبل محمد عیسیٰ نے پیٹی بھائی کےخلاف درخواست دی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ تھانہ بلوچ کالونی کا کانسٹیبل ارشاد مجھ سے رشوت طلب کرتا ہے اورکہتا ہے کہ عدالت سے زیادہ میری اہمیت ہے، پہلے میرے پاس آیا کرو۔یاد رہے کہ رشوت نہ دینے پرارشاد نے تنخواہ سے 15 ہزار روپے بھی کاٹ لیے۔ ارشاد تھانہ میں کلرک ہے۔ عدالت نے درخواست پر پی سی ارشاد کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔