لاہورمیں اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کردیا گیا

لاہور(بولونیوز) لاہورمیں اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کردیا گیا۔ ٹرین کا آزمائشی سفراسلام پارک سے لکشمی چوک تک ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے لاہورمیں اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چینی قونصلیٹ بھی موجود تھے۔ اورنج لائن کی آزمائشی سروس اسلام پارک سے لکشمی چوک تک ہو گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سسے گفتگو میں وزیرِاعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج خوشی کے اس موقع پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عام آدمی کو اورنج ٹرین سے بہت فائدہ ہو گا۔واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کی وجہ سے اورنج لائن منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اس منصوبے کیخلاف سٹے آرڈر لے کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا تھا۔