ظفراللہ جمالی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفیٰ

اسلام آباد(بولونیوز) میرظفراللہ جمالی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا بجٹ میں بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، میرا دل کرتا ہے بجٹ کارروائی روک دوں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ظفراللہ جمالی کا کہنا تھا اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے، اسمبلی میں جھوٹ بولا گیا۔یاد رہے کہ نیب چیئرمین کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تعینات کیا، نیب کارکردگی سے مطمئن نہیں تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈراستعفیٰ دیں۔