پی آئی ٹی بی،پنجاب کے ذریعے اسا تذہ کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

لاہور(بولونیوز) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایک ٹیم نے ضلع شیخوپورہ کے سرکاری اسکولوں کے گریڈ8کے سائنس،میتھ اورآئی ٹی کے اساتذہ جبکہ ضلع فیصل آباد سے 28سرکاری اسکولوں کے آئی ٹی اساتذہ اورضلع حافظ آباد کے 10سرکاری اسکولوں کے آئی ٹی کے اساتذہ کیلئے تین روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔تقریب کے شرکاء کوایک انٹرایکٹواسکرین پرویڈیوز، اینی میشن اوربناوٹی ماڈلز کے ذریعے اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ متعلقہ تعلیمی حکام نے ای لرننگ نظام کی اہمیت، تعلیمی نظام کو قائم کرنے اوراس کے کردارکی اہمیت کا اجمالی خاکہ پیش کیا اورپی آئی ٹی بی کی ای لرن ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی جانب سے عملدرامد کئے جانے والے ڈیجیٹل مواد سے تعلیمی نظام میں جدت اور بہتری آئی ہے۔پی آئی ٹی بی کے منصوبے ای لرن پنجاب نے اب تک سمارٹ کلاس رومز میں گریڈ 8کیلئے مواد کو ڈیجیٹلائزڈ کیا ہے۔