نوازشریف کا بیان، پیپلزپارٹی کاوزیرِاعظم سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ

کراچی(بولونیوز) پیپلز پارٹی نے نواز شریف کے بیان پروزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے بھی معاملے پر مشاورت کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے تعلق بیان پر و ز یرِ ا عظم شاہد خاقان عباسی سے وضاحت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشترکہ قیادت میں کراچی میں ہونے والے پارٹی کے اہم اجلاس کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اس حوالے سے وزیرِاعظم سے ان کا موقف بھی معلوم کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیرِاعظم نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں اپنے دئیے گئے موقف سے پارلیمنٹ کو آگاہ کریں جبکہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔ اجلاس میں شیری رحمان، نثار کھوڑو، خورشید شاہ اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔