ڈونلڈٹرمپ،ایران کیساتھ جوہری معاہدہ منسوخ،تیل کی قیمت میں اضافہ

لندن(بولونیوز)امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے دنیا میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے خلاف ‘بہت سخت’ پابندیاں لگانے کی دھکمی بھی دی-ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8 مئی کو ایران کے ساتھ عالمی معاہدہ منسوخ کردیا جو 2015 میں اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما نے دیگر عالمی طاقتوں بشمول برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکا کے مابین طے پایا تھا۔یاد رہے کہ امریکی فیصلے کے بعد مشرق وسطیٰ میں مزید تنازعات جنم لے سکتے ہیں اور ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ برینٹ خام تیل کی قیمت نومبر 2014 کے بعد سے سب سے زیادہ 76.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی دوسری جانب بینچ مارک کا نٹریکٹ فی بیرل 1.90 ڈالر اور زیادہ سے زیادہ 2.5 فیصد تھا۔