امریکی صدرکا ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے کا اعلان

واشنگٹن(بولونویز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے اعلان کرتے ہوئے دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے حکم نامے پردستخط کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھاکہ امریکا خالی دھمکیاں نہیں دیتا، ایران سے ایٹمی تعاون کرنے والی ریاستوں پر بھی پابندیاں لگائیں گے، ایران ریاستی دہشت گردی کی سر پرستی کرتا ہے، حقیقت میں اس ڈیل کے تحت ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت مل گئی، ایران، شام اور یمن میں کارروائیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہے کہ ایران کا وعدہ جھوٹا تھا، ایران نیوکلیئر ڈیل یک طرفہ تھی، ڈیل کے بعد ایران نے خراب معاشی صورتحال کے باوجود اپنے دفاعی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا۔ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا، ایران ایک دہشت گرد ملک ہے، وہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، اگرایران ہتھیار بنانے پر بضد رہا تو بہت برا ہوگا