برلن،ماں نے دوسالہ بیٹی کواٹھاکرسڑک پرپٹخ دیا،ماں گرفتار

برلن(بولونیوز)جرمنی میں ماں نے اپنی دوسالہ بیٹی کوفٹ پاتھ سے اُٹھا کر سڑک پرپٹخ دیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے جنوبی صوبے باڈن ورٹمبرگ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ چلنے والی ماں نے اچانک غصے میں آکردوسالہ بیٹی کو اُٹھا کرسڑک پرپٹخ دیا جس کی وجہ سے بچی کے سرپرچوٹیں آئیں۔ بچی کواسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کے پولیس نے ماں کوگرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے 32 سالہ ماں کو اقدام قتل کی دفعات کے تحت تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیجزکی بنیاد پرتفتیش کررہے ہیں۔ خاتون نے ایک سپرمارکیٹ کے سامنے اپنی بیٹی کو ہوا میں اچھالتے ہوئے سڑک پر پٹخ دیا تھا۔ بظاہرلگتا ہے یہ عمل طیش میں آکرکیا گیا ہے۔