پی آئی اے کی کارکردگی صفر، چھ ماہ میں دو ارب سے زائد کا خسارہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ایئر لائن پی آئی اے کی کارکردگی گزشتہ چھ ماہ سے ناقص ہے،چھ ماہ میں 45ارب روپے کی آمدنی اور 62ارب سے زائد کے اخراجات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی 6ماہ میں کارکردگی نہ ہونے کے برابر .اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو 6ماہ کے دوران 29ارب روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا رہا، پی آئی اے کی 6ماہ کے دوران آمدنی 45ارب سے زائدرہی، 62ارب روپے سے زائد آپریشنل اخراجات ہوئے.

پی آئی اے کو جنوری میں 2ارب7کروڑ24لاکھ روپے کا نقصان ہوا، ذرائع کے مطابق فروری میں3ارب3کروڑ21لاکھ نقصان کا سامنا رہا، مارچ میں نقصان کا تخمینہ2ارب6کروڑ15لاکھ رہا، 6ماہ کے دوران 29ارب2کروڑ14لاکھ روپے کا خسارہ ہوا۔