جائیداد کا لالچ،بیٹے کی فائرنگ،ماں 2 بیٹیوں سمیت قتل

کامونکی(بولونیوز) کامونکی میں جائیداد کے لالچ میں لے پالک بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پھاٹک والے گھنیاں کی 50 سالہ رضیہ بی بی اور اسکی 2 بیٹیاں 18 سالہ جویرہ اور 16 سالہ روبینہ گھر کی بالائی منزل پر سوئی ہوئی تھی کہ ان کے تایا زاد بھائی عدیل جو کہ رضیہ بی بی کا لے پالک بیٹا بھی تھا نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں رضیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ رضیہ کی دونوں بیٹیاں ہسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں اور اُنکی والدہ کے نام واہنڈو کے علاقہ چک علاؤالدین میں 12 ایکڑ زرعی زمین ہے اور اُنکے والد محمد اقبال نے انتقال کرنے سے پہلے اپنی دونوں بیٹیوں کے رشتے طے کر دیئے جبکہ چھوٹی بیٹی روبینہ کا رشتہ محمد اقبال نے گھر کے قریب ہی اپنے دوست کے بیٹے سے طے کیا تھا جس کا ملزم عدیل کو رنج تھا کہ اُنکی وراثتی اراضی خاندان سے باہر نہ چلی جائے۔