راولپنڈی میں قاتل ڈور ایک اور انسانی جان نگل گئی

راولپنڈی(بولونیوز) راولپنڈی میں کریک ڈاؤن اور آپریشنز کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، گزشتہ روزگلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والا نوجوان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار عدنان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی چونترہ کے نواحی علاقے سروبا تدفین کر دی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پتنگ بازی کیخلاف پولیس آپریشنز کے باوجود رواں برس 15 افراد کیمیکل ڈور کا نشانہ بنے جن میں 3 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔