بڑے بڑے امتحان آئے کبھی پارٹی کو نہیں چھوڑا

اسلام آباد(بولونیوز) اسلام آباد میں پریس کانفرنس شروع کرنے سے قبل چودھری نثار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی جس میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے ہی پتا ہے کہ آپ کیا سوال پوچھیں گے، آپ یہی پوچھیں گے کہ (ن) لیگ میں رہو گے یا نہیں۔ گروپ بنانے والے اور لوگ ہوں گے،میں ایسا نہیں۔ کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں۔ دو نمبرلوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، غلط فہمی دورکرلیں کسی سے آرڈرنہیں لیتا۔ عمران، نوازشریف بھی اگر میرے نام پر چپ ہو جاتے ہیں تو میرا کیا قصور ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافی نے چوہدری نثارسے سوال کیا کہ کیا عمران سے رابطہ ہوا ہے؟ تو چودھری نثار نے جواب دیا کہ کبوترکے ذریعے ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا۔