کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی(بولونیوز) سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سیل نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ثاقب اسماعيل کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری سائٹ ایریا اور پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے قریب سے عمل میں آئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائٹ ایریا سے گرفتار دہشت گرد کیفتان اور محمد ارشاد تحریک طالبان کے لیے فنڈ جمع کیا کرتے تھے جبکہ پی سی ایس آئی آر سوسائٹی سے گرفتار دہشت گرد کاشان اور عبدالرؤف لشکر جھنگوی کے لیے فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان سے تخریب کاری کی تربیت حاصل کی تھی۔