اشتعال انگیزتقاریر،متحدہ بانی کے پھرناقابل ضمانت ورانٹ جاری

کراچی(بولو نیوز) انسداددہشت گردی کورٹ میں اشتعال انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیوایم سمیت دیگر مفرور ملزموں کے ایک بار پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر فاروق ستار، شاہد پاشا، قمرمنصور ، گلفراز خٹک، امجداللہ پیش ہوئے۔ پولیس نے 7 مقدمات کا ایک عدالت میں چالان پیش کر دیا۔ عدالت نے دیگر مقدمات کا چالان پیش کرنے اور مفرور ملزموں کی گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماعت کے کچھ دیر بعد عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، روف صدیقی اور دیگر ملزم عدالت پہنچے۔