افغان طالبان نے بدخشان کے علاقے کوہستان میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کرکے قبضے میں لے لیا

پشاور (بولو نیوز ڈیسک) افغان طالبان کی جانب سے حال ہی میں شروع کئے جانیوالے خندق آپریشن کے دوران افغان صوبہ بدخشاں کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور افغان سیکورٹی فورسز پر حملے کئے جارہے ہیں افغان طالبان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کوہستان کے علاقے میں افغان طالبان اور افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے مابین لڑائی ہوئی جس میں افغان مجاہدین نے فتح حاصل کی اور سیکورٹی چیک پوسٹ افغان طالبان کے قبضے میں آئی ہیں افغان ذرائع کے مطابق اس پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں انتیس افغان پولیس کے اہلکار و سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغان طالبان کوبکتر بند گاڑی اور بھاری و چھوٹا اسلحہ بھی اس حملے میں ملا ہے –