سندھ کے سیاستدانوں کے صادق و امین کا سرٹیفیکیٹ دینے پر نیب وضاحت کرے، رانا ثنا اللہ

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) رانا ثنا اللہ نے آج یہاں اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2002 کے انتخابات کےحوالے سے نیب کا کردارسب پر واضح ہے- خلائی مخلوق کی ایما پر قوم آج بھی نیب کے کردارکوشک کی نگاہ سے دیکھتی ہے- انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے گزارش کروں گا کہ 2018 کے الیکشن میں نیب کے کردارکوشفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تویہ المیہ ہوگا- سندھ میں زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے اب نیب کی مہربانی سے اینٹ سے اینٹ جوڑرہے ہیں، سندھ میں کئی وزرا کیخلاف کرپشن کے کیسیز ختم کردیئے گئے- اربوں روپے کرپشن کے کیس داخل دفترکردیا گیاہے، پیرمظہرالحق کیخلاف اساتذہ بھرتی کروانے کا کیس تھا، انہیں بھی صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، مظفرٹپی کو بھی شفاف اوردیانتدارقراردے دیا گیا- فریال تالپورپربھی کسی سے کچھ لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا- اگریہ اطلاعات درست ہیں تونیب کووضاحت کرنی چاہیئے