نوازشریف،زرداری نے جوظلم کیا وہ آمروں نے بھی نہیں کیا

اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری نے جو ظلم کیا وہ توآمروں نے بھی نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھ پردہشت گردی کا کیس بنایا گیا، مقدمےسے بریت پرخوش ہوں، پی ٹی آئی جب پاورمیں آئے گی توسیاسی لیڈروں کے خلاف قانون کےغلط استعمال کوختم کرے گی۔ نوازشریف اورزرداری نے جوظلم کیا وہ تو آمروں نے بھی نہیں کیا ، یہ ووٹ لے کرآتے ہیں مگرآمرسے بھی برا کام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو نفسیاتی ڈاکٹرکی ضرورت ہے،یہ جب بھی دباؤمیں آتے ہیں تواخلاقی طورپرنیچے گرجاتے ہیں، شریفوں نے نصرت بھٹو اوربے نظیربھٹو کی بھی عزت نہیں کی تھی، آصف زرداری سے متعلق بھی تحقیقات ہونی چاہیے، آصف زرداری نے بڑی مشکل سے چوری کرکے باہرمحلات بنائے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بھی لوگوں پر جھو ٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، سندھ میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، سندھ میں راؤ انوارہے اور پنجاب میں عابد باکسر ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نیب نے پہلی مرتبہ اقتدار میں جو لوگ ہیں ان کےخلاف ایکشن لیاہے، نیب جوکررہی ہے اس کوداد دیتا ہوں، اس سے پہلے نیب نے کبھی حکمران جماعت کے لوگوں کو نہیں پکڑا، ماضی میں نیب پٹواریوں اورسرکاری افسرکوپکڑتی تھی۔