نوازشریف اورعمران خان دونوں کامسئلہ اقتدارہے، بلاول بھٹو

کوئٹہ(بولونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا مسئلہ عمران خان جبکہ عمران خان کا مسئلہ نوازشریف اوردونوں کا مسئلہ اقتدار ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ والوں کی لاشیں ان دونوں کا مسئلہ نہیں۔جبکہ بلاول بھٹوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی کون بات کرے گا،سیاستدانوں کواقتدارکے علاوہ کسی چیز کی پروہ نہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا یہ دہشت گردی کا خاتمہ ہے کہ مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں، کون بات کرے گا لاپتا ہونے والوں کی؟ کون بات کرے گا مسخ شدہ لاشوں کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر چھوٹے صوبوں کو کالونی سمجھنے والےجان لیں یہ زیادتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان آکر ہماری محرومی کا مذاق اڑاتے ہو، ہمیں پسماندہ رکھ کر پسماندگی کا طعنہ دیتے ہو، ہمیں تعلیم سے محروم رکھ کر کم تعلیم یافتہ ہونے کا طعنہ دیتے ہو، 18ویں ترمیم کے بعد ملنے والے حقوق ہمیں دو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں کا کچھ گیا نہیں وہ کیا جانیں اپنوں کو کھونے کا احساس کیا ہوتا ہے، کراچی سے فاٹا اور ژوب سے گلگت تک ہم نے لاشیں اٹھائی ہیں۔