نوابشاہ،پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ،ایک زخمی حالت میں گرفتار

نوابشاہ(بولونیوز) تھانہ قاضی احمد کی حدود میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ،پولیس نے ایک ڈکیت کو سخت زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کی شناخت وزیربروھی کے نام سے ہوئی جو کہ بھت ساری سنگین وارداتوں میں ملوث اورمتعدد مقدمات میں مفرور بھی تھا جس سے ایک عدد پسٹل اورگولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔جبکہ ڈکیت کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ ایس ایس پی مسٹرساجد امیرسدوزئی صاحب کی طرف سے ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کو شاباش ۔ نقد انعام اور سرٹیفیکیٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔