گھاروفلٹرپلانٹ،افسران کی ملی بھگت،پانی بجلی چوری کا انکشاف

گھارو(بولونیوز) فلٹرپلانٹ کی3پمپنگ اسٹیشنوں سے افسران کی ملی بھگت سے پانی اوربجلی چوری ہونے کا ا نکشا ف ،تفصیلات کے مطابق غیرقانونی دھندوں سے ہر ماہ لاکھوں روپے رشوت کمائی جانے لگی۔واٹربورڈ کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان ہونےلگا۔ تفصیلات کے مطابق گھارواورفلٹرپلانٹ پمپنگ اسٹیشنز سے کراچی کو فراہم کیا جانے والا پانی اور ان اسٹشنوں پر نصب بجلی چوری کرکے پرائیویٹ افراد کوفروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ واٹر بورڈ کی ان کھلی نہروں اور  گگارو شہرکی پائپ لائنوں سے کئی مقامات پرپانی چوری کرکے پولٹری فارم اور کھیتی باڑی سمیت کئی فارم ہائوسز پر فروخت کرکے واٹر بورڈ کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا چونا لگایا جارہا ہے جبکہ بجلی کی مد میں بھی بڑے پیمانے پر چوری کی جارہی ہے گھارو او فلٹرپلانٹ کی حدودمیں لوڈشیڈنگ کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کے اندر سے بجلی چوری کرکے باہر کی آبادیوں۔پولٹری فارم اور فارم ہائوسزکو غیرقانونی طریقے سے بجلی کے کنیکشن دیئے گئے ہیں۔ان غیرقانونی دھندوں میں کراچی واٹربورڈ کے مقامی افسران بی ملوث ہیں۔ پانی بجلی چوری کی وجہ سے کراچی واٹربورڈکو ماہانہ لاکھوں کا نقصان برداشت کرناپڑرہاہے۔