گلشن اقبال،رجسٹرارآفس انسانی ہمدردی کی اعلی مثال بن گیا

کراچی(بولونیوز)گلشن اقبال-II سب رجسٹرار آفس فرض شناسی اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال بن گیا۔تفصیلات کے مطابق عملہ صبح وقت سے پہلے ہی عوام کی خدمت کے لئے موجود ہوتا ہے اور اس غضب ناک گرمی کے باوجود بھی بغیرکسی وقفے کے شام گئے تک مصروف عمل رہتا ہے۔ میڈیا نمائندگان نے جب آفس میں موجود سائلین اور روزمرہ کی بنیادوں پہ آنے والے مختلف لوگوں سے ان کی رائے معلوم کی تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے مسائل کا ازالہ فوری طورپہ کیا جاتا ہے اور سب رجسٹرار سمیت تمام عملہ نہ صرف ہمہ وقت موجود ہوتا ہے پر لوگوں کے کاموں میں ذاتی دلچسپی لے کے ان کی فوری مدد اور رہنمائی کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ سب رجسٹرار آفس کے افسران اور اہلکاروں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے آفس میں انفارمیشن اور شکایت کے ازالہ کے لیے ایک خصوصی نشست قائم ہے جس سے لوگوں کو ڈاکومنٹیشن، ضروری کاغذات و اسٹیمپ ڈیوٹی کے بارے میں بروقت معلومات اور آگاہی دی جاتی ہے جس کی بنیاد پہ لوگ اپنے ڈاکومنٹس بروقت مکمل کر لیتے ہیں جس سے سائلین کے ساتھ ساتھ آفس عملہ کو بھی آسانی ہو جاتی ہے۔ عوام الناس کا مزید کہنا ہے کہ عوام اور سرکاری محکموں کا ایسا مثالی تعاون اگر دیگر محکموں میں بھی قائم ہو جائے تو یہ عوامی حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ اور اس سے عوامی مسائل میں بہت حد تک کمی واقع ہو گی۔