عمران خان بری، اوپرسے حکم آیا ہوگا، مریم نواز

اسلام آباد(بولونیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کے ایس ایس پی تشدد کیس میں بری ہونے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپر سے حکم آیا ہو گا-تفصیلات کے مطابق گفتگو کے دوران صحافی نے مریم نواز سے موقف لینے کیلئے سوال کیا کہ “عمران خان بری ہو گئے” جس کا مریم نواز نے جواب دیا کہ اوپر سے حکم آیا ہو گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں نوازشریف نے عمران خان کے بری ہونے پرکہا کہ ہماری روزانہ پیشیاں ہورہی ہیں اورعمران کو بری کردیا گیا، جنہوں نے بری نہیں ہونا ہوتا وہ ہو جاتے ہیں مجھے اپنی بیوی کی مزاج پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔