ہماری روزانہ پیشیاں،عمران خان کوبری کردیا گیا، نواز شریف

اسلام آباد(بولونیوز) نوازشریف کا کہنا ہے ہماری روزانہ پیشیاں ہو رہی ہیں اور عمران کو بری کر دیا گیا، جنہوں نے بری نہیں ہونا ہوتا وہ ہوجاتے ہیں، جنہوں نے کچھ نہیں کیا وہ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، مجھے اپنی بیوی کی مزاج پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی نے ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی الزام، بیان اورنہ دستاویزی ثبوت پیش کیا،مگرنیب کی61 پیشیاں بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کو لاہورجلسہ میں رسپانس نہیں ملا اوراب الیکشن میں تاخیر کی بات کررہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہتے ہیں صاف اور شفاف الیکشن کرائیں گے، مگر میرا صاف اور شفاف الیکشن کی باتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔