نامعلوم افراد کی فائرنگ،6 مزدورجاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ(بولونیوز) بلوچستان پھردہشت گردوں کے نشانے پر،خاران کے علاقے لجے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق جبکہ ایک ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے، مزدور نجی موبائل کمپنی کے ٹاورپرکام کررہے تھے، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خاران منتقل کی جا رہی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تربت کے علاقے گوگ دان میں بھی شرپسند عناصر نے فائرنگ کر کے 20 مزدوروں کو قتل کیا تھا۔ مزدروں کے کیمپ کو رات کے وقت نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 13 کا تعلق صادق آباد ، 3 کا رحیم یار خان، 2 کا بدین اور 2 کا تھرپارکر سے تھا-