ایم کیوایم پاکستان میں تقسیم کا سبب میں نہیں، کامران ٹیسوری

کراچی(بولونیوز)ڈاکٹر فاروق ستار کے قریبی ساتھی کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں تنازع کی وجہ وہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز ثابت کردیا کہ پارٹی میں تقسیم کی وجہ میں نہیں ہوں، میں ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ بہادر آباد گیا تھا تاہم مجھے ایک گھنٹے تک پارٹی دفتر کے باہر انتظار کرایا گیا۔یاد رہے کہ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بہادر آباد والوں سے بارہا پوچھا کہ میری خطاء بتائیں تاہم وہ کوئی جواب نہ دے سکے۔ٹیسوری کہتے ہیں کہ ڈاکٹر فاروق ستار ہمارے رہنماء ہیں، ہم انہیں تنہاء نہیں چھوڑیں گے ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کے مفاد میں اختلافات بھلا کر ایک ہوئے ہیں، اگر انہیں ڈچ کرنے کی کوشش کی گئی تو کارکنان بہادر آباد گروپ کا محسابہ کریں گے، ہم ڈاکٹر فاروق ستار کو بااختیار سربراہ بنانا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ میئر کراچی وسیم اختر نے شہزاد اقبال سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت ایک بار پھر بڑے مقصد کیلئے متحد ہوگئی، ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ اختلافات 5 مئی کے جلسے کے بعد بات چیت کے ذریعے حل کرلئے جائیں گے۔