سعودی عرب نے 150 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا

لاہور(بولونیوز)سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے 150 پاکستانی لاہور ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 150 پاکستانی بے دخل کرکے وطن واپس بھیج دیئے ہیں۔ بے دخل کئے گئے پاکستانی سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے 10 سال کیس لڑنے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلہ دیا اور ہمیں بے دخل کردیا گیا جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر ہمارے سامان میں سے موبائل فون بھی غائب کردیئے گئے۔