لاہورہائیکورٹ،احسن اقبال کوتوہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا

لاہور(بولونیوز) لاہورہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریرکرنے پراحسن اقبال کوتوہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نےاحسن اقبال، اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو7مئی کوطلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہورہا ئیکورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی پرمشتمل فل بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکہ وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشان بنایا۔د ر خو ا ست گزاروکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پیمرا کو عدالت نے پابند کر رکھا ہے کہ عدلیہ مخالف تقاریر نشرنہ کی جائے،اس کے باجود احسن قبال کی عدلیہ مخالف تقاریرمیڈیا پرنشرکی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کہ عدالت احسن اقبال کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی اور پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشرکرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔یاد رہے کہ تین رکنی فل بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں احسن اقبال کوطلب کرنے کے ساتھ ساتھ توہینِ عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی 7 مئی کو معاونت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔