پیپلزپارٹی،متحدہ سندھی اورمہاجر کارڈ کھیل رہی ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(بولونیوز) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ برسوں حکومت میں رہنے والی پیپلز پارٹی اور متحدہ آج عوام سے ووٹ مانگنے کے لیے سندھ اور مہاجر کارڈ کھیل رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چند دنوں سے کراچی میں ایک ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے جس سے شہرکا امن تہہ وبالا ہوسکتا ہے۔ بلاول کے جلسے کے جواب میں متحدہ کے دھڑے مشترکہ جلسہ کر رہے ہیں۔ کیا دونوں کے ایک دوسرے پرلگائے گئے الزمات ختم ہو گئے-یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے جاگ مہاجرجاگ کا چالیس برس پرانا نعرہ پھرسے لگا دیا،انہیں ٹنکی گراؤنڈ میں نہیں لیاری اورلاڑکانہ میں جلسہ کرنا چاہیئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر زیادہ ہوشیاری نہ دکھائیں، وہ چاہیں تو فنکشنل لیگ کے ساتھ مل کر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا سکتے ہیں۔ وفاقی یا صوبائی نگران حکومت ان سے مشورہ کئے بغیر نہیں بن سکتی۔