نواز شریف پرجوتا پھینکنے والوں کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(بولونیوز) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوجوتا مارنے والے ملزموں کے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرتینوں ملزموں کو31 مئی کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیئے-تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل پنجاب خرم خان نے کہا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معاملہ کی سنگینی کا اندازہ کیے بغیر ہی انسداد دہشت گردی کی دفعات کو حذف کرنے کاحکم دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے تینوں ملزمان کی ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت منظورکرلی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان عبد ا لغفور،منورحسین اورمحمد ساجد نے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف سردار کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ اس سے قبل ملزمان کے خلاف چار مختلف دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج تھا۔