لوڈشیڈنگ سے حکومت کا امیج متاثر،وزیرِاعظم ازالہ کریں

اسلام آباد(بولونیوز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ سے حکومت اور پارٹی کا امیج متاثرہورہا ہے، عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے وزیرِاعظم کو لوڈشیڈنگ پراپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت اورپارٹی کا امیج متاثر ہو رہا ہے۔ سسٹم میں10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی شامل کرنا (ن) لیگ کا کارنامہ ہے، اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیں،لوڈشیڈنگ پرعوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم نے پارٹی قائد کو بتایا کہ حالیہ لوڈشیدنگ تکنیکی وجوہات اورسسٹم میں خرابی کے باعث ہوئی۔ سحراورافطار میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔یاد رہے کہ وزارتِ توانائی حکام نے بجلی کی پیداوار اور لوڈشیڈنگ جبکہ وزیرِ خزانہ نے آئی پی پیز کو ادائیگیوں اور گردشی قرضوں پر بریفنگ دی۔