افغانستان بم دھماکہ،صحافیوں کی شہادت پرآل پاکستان جرنلسٹس کونسل کا ردعمل

اسلام آباد(بولونیوز)آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے بانی شبیراحمد،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی کمیٹی کے آرگنائزز محمد گلزار چوہدری ،سابق سینئر وائس چئرمین سیدطلعت عباس شاہ ،سابق وائس چئرمین اعجاز احمد بٹ ، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ،سید امتیاز حسین شاہ بخاری نے اپنے جاری کردہ اخبار ی بیاں میں افغانستان میں بم دھماکوں میں دس صحافیوں کی شہادت اور آٹھ قلم کاروں کے زخمی ہونے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان و پاکستان صحافیوں میں مقامی صحافی شدید مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں بم دھماکوں میں رپورٹنگ کے دوران ہونے والے بم دھماکوں سے صحافیوں کی شہادت ہم سب کیلئے المیہ سے کم نہیں انہوں نے افغانستان پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بم دھماکا تشدد کے واقعات کی رپورٹنگ کرنے کے موقع پر اپنی جان کی حفاظتی اقدامات کو ممکن بنائیں تاکہ صحافتی ذمہ داری کو پوری کرنے کے ساتھ ساتھ جان کی حفاظت بھی ممکن ہوسکے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے جاری کردہ بیاں میں افغانستان کے علاقہ ششدرک میں بم دھماکے کے 20منٹ بعد وزارت شہری ترقی ہاؤسنگ افغانستان کے ہیڈ کوارٹرز کے باہر دوسرے بم دھماکہ کے نتیجے میں مشعال ٹی وی کے دو رپورٹرز ون ٹی وی کے ایک پورٹر اور کیمرہ مین ، ریڈیو آزادی کے دو رپورٹرز طلوع نیوز کا ایک رپورٹر سمیت نو صحافیوں مو قع پر جان بحق ہوئے جب وہ اپنی ذمہ داری پوری کررہے تھے شہید ہونے والے صحافیوں میں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مری بھی شامل ہے جو پہلے دھماکہ کی کوریج کے دوران دوسرے دھماکہ کی زد میں آیا جبکہ خبررساں ادارے رائیٹرز کے فوٹو گرافر سمیت آٹھ صحا فی ذخمی ہوئے رات کو افغان صوبے خوست میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی بی سی کے صحافی احمد شاہ کے قتل کی مذمت کی ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے واقعہ میں نو صحافیوں کی ہلاکت کسی المیہ سے کم نہیں آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) افغانستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں صحافتی ذمہ داری سرانجام دینے کے موقع پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والی صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے سانحہ افغانستان کے سوگ میں ملک بھر میں منگل کے روز یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہیں اور افغانستان میں بم دھماکوں میں خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ شہید ہونے والے صحافیوں جوار رحمت میں اعلیٰ درجات اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں