100 کے موبائل کارڈپر40 روپے کٹوتی،چیف جسٹس کا نوٹس

اسلام آباد(بولونیوز) 10 کروڑموبائل صارفین کی سنی گئی، چیف جسٹس نے موبائل کارڈ پرٹیکس کٹوتی کا ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے حکومت اورموبائل فون کمپنیوں کونوٹسزجاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ 100روپے کے لوڈ پر40روپے کٹوتی ہوتی ہے،اتنی زیادہ کٹوتی کس مد میں کی جاتی ہے، یہ عوام کا معاملہ ہے، بتایا جائے کارڈ لوڈ کرنے پرکون سے ٹیکسزلاگو ہیں-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے بھی موبائل کمپنیوں کے کارڈ پر ٹیکس وصولی کے طریقہ کار پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ کمیٹی ارکان نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر40 روپے سے زائد ٹیکس کٹوتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ غریب عوام کی سہولت کیلئے دوسرا طریقہ کاراپنایا جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ موبائل کارڈز کٹوتی ازخود نوٹس کیس کی سماعت منگل کو کرے گی۔