چئیرمین نیب نے اپنے ادارہ کے کرپٹ افسر برطرف کر دیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب کے موجودہ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی شکایات پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کی شکایات پر اسٹنٹ ڈائریکٹر نیب راولپنڈی اسلام آباد محمد قاسم خان کو نوکری سے برخواست کر دیا گیا چیئرمین نیب اس سے پہلے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق ڈی جی ایچ آر ملک شکیل انجم اور ڈی جی راولپنڈی اسلام آباد ناصر اقبال مرزا کو بھی نوکری سے برخواست کر دیا تھا چیئرمین نیب کی بنائی ہوئی کمیٹی پہلے ہی قاسم خان کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف تحقیقات کر رہی تھی عوامی حلقوں نے جسٹس (ر)جاوید اقبال کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیب جسے قومی ادارے سے سابق چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کی کرپٹ باقیات کا مکمل خاتمہ ہونے تک آپریشن کلین اپ جاری رہنا چاہیے تاکہ سیاسی جلسوں اور عوامی حلقوں میں نیب کے اندر کرپشن کے موضوع پر ہونے والی چہ میگوئیاں دم توڑ جائیں اور چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا نعرہ say no to corruption سچ ثابت ہو