نیلسن اورنیسکول کے بے نامی دارمالک نوازشریف ہیں

اسلام آباد(بولونیوز) ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ تفتیشی افسرعمران ڈوگرنے اپنے بیان میں بتایا نیلسن اورنیسکول کے بے نامی دارمالک نواز شریف ہیں، جے آئی ٹی خط کے جواب میں برطانوی حکام نے شریف خاندان کا نام نہیں لکھا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جج محمد بشیر نیب ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں۔ وکیل خواجہ حارث کی گواہ عمران ڈوگرپرجرح دوسرے روز بھی جاری ہے۔ گواہ تفتیشی افسرعمران ڈوگرنے بتایا جے آئی ٹی کے لکھے گئے ایم ایل کا جواب یوکے سنٹرل اتھارٹی کے ذریعے موصول ہوا، ڈی جی نیب نے نہیں بتایا کہ برطانیہ سے آنے والی دستاویزات کہاں موصول ہوئی ہیں، معمول ہے ایم ایل اے کا جواب نیب ہیڈ کواٹرز سے ہی وصول کرتے ہیں، ایم ایل اے جواب میں موصول دستاویزات کا فرض مقبوضگی اس لیے نہیں بنایا کہ دستاویز فوٹو کاپی تھی، جو دستاویزات موصول ہوئی وہ خط جے آئی ٹی نے گزشتہ سال مئی میں لکھا تھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر عمران ڈوگر نے اپنے بیان میں کہا خط میں جے آئی ٹی نے لندن فلیٹس کے اصل اور بینفشل مالکان کا پوچھا تھا، برطانوی جواب میں نواز شریف اور انکے بچوں کا نام بطور مالک نہیں، ایف آئی اے، بی وی آئی کے خطوط میں نواز شریف کے بچوں کا نام سامنے آیا تھا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی وزراء اور دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔