سپریم کورٹ،دانیال عزیزتوہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(بولونیوز) سپریم کورٹ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے عدلیہ کی اتھارٹی نہ رہے توکیا رہ جائے گا،تمام وکیلوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عظمت سعید نے اسفتسارکیا دانیال عزیزکی تعلیم کیا ہے، وکیل نے جواب دانیال عزیزاکانومسٹ ہیں،جس پرجسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے اکانومسٹ کا کام بولنا نہیں ،کام کرنا ہوتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دانیال عزیز نے کہا عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے،بغیرکسی اگرمگرعدلیہ کا مکمل احترام کرتا ہوں،میرے بال سفید ہو گئے ،زمانے نے مجھے درست کردیا ہے،عدلیہ اورقوانین کی بہتری کے لیے جدوجہد کی ہے۔جس پرجسٹس عظمت سعید نے کہا دانیال عزیز! یہ تقریرآپ نے عدالت کے باہرکرنی ہے، آپ نےباہر کی تقریر کمرہ عدالت میں شروع کر دی۔ جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس پرکمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔یاد رہے کہ دانیال عزیز نے کہا میری زندگی ادارے بنانے میں گزری، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا ہمارے سامنے یہ مقدمہ نہیں ہے، جیسے لوگ جلسہ سے جانا شروع ہوتے ہیں، آپ کی باتیں سن کر بھی جانے لگے، مسٹر دانیال عزیز ! آپ کا شکریہ، فیصلہ محفوظ کرتے ہیں۔