ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں،خلائی مخلوق سے ہے

اسلام آباد(بولونیوز) نواز شریف کا کہنا ہے 2014 دھرنے کے بارے میں بہت سے حقائق ہیں،جلد منظرعام پرآجائیں گے، آج پوچھنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ اور حکومت کی رٹ کہاں ہے-تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے، خلائی مخلوق اپنی مرضی کی پارلیمنٹ لانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا صحافت کے ساتھ ساتھ ہمارا گلا بھی دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نیب کا سورج ملک میں چمک رہا ہے، سندھ میں لوگوں کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے، یہ 1979 نہیں بلکہ 2018 ہے۔