ڈکیتی مزاحمت،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،1زخمی

گوجرانوالہ(بولونیوز)کامونکی،منڈیالہ پونائچ کے نزدیک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکووں کی فائرنگ سے پچپن سالہ شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا،بتایا جاتا ہے کہ کامونکی۔موضع بھوپڑ کا ہلاک ہونے والاظفر اپنے بھائی اشرف کے ہمراہ شیخوپورہ میں اپنے عزیز کا جنازہ پڑھنے جارہا تھا۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل بھی اسی جگہ پرڈاکووں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تھا-ڈی ایس پی عطا الرحمن زخمی ہونے والے کی عیادت کر رہے ہیں-