ٹول ٹیکس آمدنی،گڈانی کے ترقیاتی کاموں میں خرچ کیا جائے

گڈانی(بولونیوز)ٹول ٹیکس سے ملنے والی آمدنی گڈانی کے ترقیاتی کاموں میں خرچ کیا جائے گا-تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی گڈانی کے چیف آفیسرسید سلیم شاہ نے کہا ہے کہ کئ سالوں سے ٹول ٹیکس کی بندش کے باعث گڈانی میں ایک فیصد بھی کام نہیں ہوا بڑی جدوجہد اور کوششوں کے بعد ٹول ٹیکس چونگی بحال کرادی ہیں ٹول ٹیکس سے ملنے والی آمدنی گڈانی میں خرچ کی جائے گی گڈانی کے عوام کی ترقی اور عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنا میری زمہ داری بنتی ہے ایشیا کی بڑی صنعت شپ بریکنگ سے وفاق اور صوبے کو ٹیکس ادا کیا جاتا ہے مگر گڈانی میں ایک فیصد بھی خرچ نہیں کیا جاتا اگر شپ بریکنگ کا ایک فیصد ٹیکس میونسپل کمیٹی کو ملے تو کافی حد تک گڈانی کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا شپ بریکنگ کی ہیوی لوڈ گاڑیاں میونسپل کمیٹی کا روٹ استعمال کرتی ہیں روڈز کی حالت خستہ حال ہوچکی ہیں جس کی مرمت کے لیے فنڈز درکار ہیں شپ کی گاڑیوں سے ٹیکس کا پیسہ روڈز پر خرچ کیا جائے گا ٹول ٹیکس لوکل گورنمنٹ سے لیگل طور پر بحال کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گڈانی میں عوام کافی مسائل سے دوچار ہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی ۔