بلوچستان ہائیکورٹ کے باہرہوائی فائرنگ،ملزم گرفتار

کوئٹہ(بولونیوز) کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر ایک شخص کی شدید ہوائی فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے ملزم گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے باہر ایک شخص نے پسٹل سے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،یاد رہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص کافی دیروہیں کھڑا رہا اورغصے میں گالیاں دیتا رہا۔ پولیس نے ایف سی کی مدد سے فائرنگ کرنےوالے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا-