نعیم بخاری انڈرگراؤنڈ سٹیشن پرگرکرزخمی، ہسپتال داخل

لندن(بولونیوز) تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری دورہ لندن کے دوران گر کر زخمی ہو گئے۔ حادثہ لندن انڈر گراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پرپیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء نعیم بخاری لندن لندن انڈر گراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کو سراورپسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئیں۔یاد رہے کہ حادثے کے بعد نعیم بخاری کولندن کے سینٹ میریزہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹڑزکا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نعیم بخاری کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔