وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اورائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سمیت اہم وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔