سرسید پولیس،ملکہ منشیات صابرہ کارندے سمیت گرفتار

کراچی(بولونیوز)سرسید پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوسر سید انسپیکٹر جاوید سکندر کا شاہ محمد قبرستان میں منشیات فروشوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا،یاد رہے چھاپے کے دوران ملکہ منشیات صابرہ اپنے کارندے شکیل خان عرف شان عرف کنگ کانگ سمیت گرفتار ہوگئی،واضح رہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو کلو چرس برآمدہوئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے،جبکہ ملزمان اس سے پہلے بھی کئی بارجیل کی ہوا کھا چکے ہیں- اس شاندار کار کردگی پر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان احمد نے پولیس پارٹی کے لئے تعریفی اسناد اور کیش رقم دینے کا اعلان کیا ہے-