خضدارآپریشن ٹیم،سی آئی اے پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار

خضدار(بولونیوز)ایس ایس پی .ضیا ُ مندوخیل. کی منشیات کے خلاف خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی .عبدالستار مینگل. کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی بھاول خان پندرانی، آپریشن ٹیم کے انچارج اے ایس آئی .ابراھیم شیخ.,نذیر زہری سی آئی اے پولیس کے انچارج اے ایس آئی خان محمد قلندرانی و دیگر اہلکاروں نے چمروک شوکڑو کے ایریا سے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم محمد یعقوب کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے بھاری مقدار میں منشیات (چرس گردہ) برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر48/2018 بجرم 9/C درج کرکے کاروائی شروع کردی۔