صاف پانی کرپشن کیس میں ملوث اہم ملزم گرفتار،نیب لاہور

لاہور(بولونیوز)ملزم ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ خالد ندیم بخاری کروڑوں روپے کی کرپشن میں معاونت کے الزام میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق ملزم کی شریک ملزمان سے ملی بھگت, بھاولپور میں 116 فلٹریشن پلانٹس انتہائ مہنگے داموں لگائے گئے، نیب لاہورکے مطابق ملزمان کیجانب سے بھاولپورکے اس منصوبہ میں حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا-ذرائع کے مطابق ملزم خالد ندیم کی دھوکہ دہی کے زریعےٹینڈر میں اصل قیمت سے 40 فیصد زیادہ رقوم کے بل پاس کروائے گئے،ملزم نے بھاولپور ریجن میں صاف پانی کمپنی منصوبہ کے تحت مبینہ طور پر مہنگے داموں 116 فلٹریشن پلانٹس لگائے،اس منصوبے پر صوبائ حکومت کیجانب سے کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جو کرپشن کی نظر ہوئے-یاد رہے کہ فلٹریشن پلانٹس کی تنصیبی کے حوالے سے تمام منصوبہ بندی میں مبینہ طور پرجعلی کاغزات کا سہارا لیا گیا-نیب لاہور کیجانب سے 17 اپریل کو 4 دیگر مرکزی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائ گئ-چاروں ملزمان سے دوران تفتیش ملزم ڈپٹی سیکرٹری خالد ندیم کیخلاف اہم شواہد حاصل ہوئے-ملزم خالد ندیم بخاری کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا-