پنجاب فوڈ اتھارٹی،انرجی ڈرنکس کمپنیزکیلئے بڑا فیصلہ

لاہور(بولونیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انرجی ڈرنکس کمپنیز کیلئے بڑا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق آئندہ کوئی بھی انرجی ڈرنک اپنی پراڈکٹ پرلفظ انرجی استعمال نہیں کرے گا۔فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ لفظ انرجی سائنسی اورتکنیکی بنیا د وں پرمغالطہ آمیزاورگمراہ کن ہے۔یاد رہے کہ کمپنیزلیبل پردرج ذیل ہدایات اردوانگریزی میں تحریرکرنے کی پابند ہونگی۔انرجی ڈرنکس کمپنیزلیبل پرواضح طورپرہائیلی کیفینیٹڈ ڈرنک” تحریرکریں گی۔واضح رہے کہ یہ مشروب 12 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے نہیں” کی ہدایت ڈبے پر درج ہوں گی-ذرائع کے مطابق کیفین سے الرجی کی بیماری والے افراد اس مشروب کو استعمال نہ کریں بھی لکھا جائے۔نام نہاد انرجی ڈرنکس کے لیبل پر لفظ حلال لکھنا ضروری ہے۔مشروب میں کیفین کی مقدار200ppm یا 200 mg/l سے زیادہ نہ ہو۔مشروب کی تیاری میں ادویاتی (فاماسیئوٹیکل) اجزاء شامل نہ کیئے جائیں۔تمام ہدایات اور دیے گئے معیار پر عمل درآمد کیلئے تمام کمپنیز کو 8 ماہ کی ڈیڈ لائن جاری۔