بہادرخواتین نے ٹیکسی ڈرائیورکا پیشہ اپنا لیا،مقبولیت میں اضافہ

نیروبی(بولونیوز) کینیا کی بہادرخواتین نے دارالحکومت نیروبی میں ٹیکسی چلانا شروع کر دی، مقبولیت بڑھنے سے ڈرائیوروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاندان کی آمدن میں اضافہ یامجبوری، کینیا میں خواتین نے ٹیکسی ڈرائیونگ کا پیشہ اپنانا شروع کردیا،ایک آن لائن کمپنی نے خواتین ڈرائیورمتعارف کروائیں اور اب انکی مقبولیت بڑھنے لگی ہے، تنہا سفر کرنے والی خواتین کا زیادہ تر انتخاب خواتین ڈرائیورہی ہوتی ہیں، مرد مسافر ہوں تو کمپنی جی پی ایس سسٹم کے ذریعے انہیں مانیٹر کرتی ہے، 12 گھنٹے ٹیکسی چلانے پرتمام اخراجات کے بعد ماہانہ ساٹھ ہزار شیلنگ بچتے ہیں جو چھ سو امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوتے ہیں۔