نائیجیریا، خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک، 56 زخمی

ابوجا(بولونیوز) نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک، جبکہ 56 زخمی ہو گئے، مقامی میڈیا کا کہنا ہے حملہ آوروں نے ایک مسجد اورایک مارکیٹ کو ہدف بنایا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے ریاست اداماوا کے صدر مقام یولا سے ڈیڑھ سوکلومیٹردورقصبے موبی میں ایک گھنٹے کے وقفے سے ہوئے، عینی شاہدوں کے حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے دونوں حملہ آور نوعمر لڑکے تھے۔ دھماکے عصر کی نماز کے وقت ہوئے جب مسجد میں نمازی شب برات کی تیاریوں کے سلسلے میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔