ٹھٹھہ،2 تیزرفتارموٹرسائیکلوں کے مابین تصادم،4 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ(بولونیوز) سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں2موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب چھتوچند کے میں تیزرفتارموٹرسائیکلوں کی ٹکر4افراد کی جان لے گئی،واضح رہے آمنے سامنے آنیوالی موٹرسائکلوں کے ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث قابو نہ پا سکے اور زوردار انداز میں جا ٹکرائے، چاروں سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیں۔