کوئٹہ،زیرتعمیرعمارت کی دیوارگرنے سے 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(بولونیوز) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر انڈسٹریل زون میں زیر تعمیر عمارت کی دیوارگرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بائی پاس پر واقع انڈسٹریل زون میں رات گئے زیر تعمیرعمارت کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے دو مزدوراورایک چوکیدارتھاجو رات دیوار کے قریب سو گئے تھے تیز ہوا کے باعث دیوارگرگئی جس کے دب کر تینوں جاں بحق ہوئے، لاشوں کو سول ہپستال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔